
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جب کہ 100 انڈیکس میں 385 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 116,755 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جو گزشتہ روز کے 116,390 پوائنٹس کے مقابلے میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔
دن بھر کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 117,362 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 116,645 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ میں آج 30 ارب روپے مالیت کے 47 ارب شیئرز کا لین دین ہوا۔
مجموعی طور پر 446 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن میں سے 218 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 174 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی جب کہ 54 کمپنیوں کے شیئرز میں استحکام رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News