گذشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں بھاری مندی، سرمایہ کاروں کے 361 ارب روپے ڈوب گئے
کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس میں 3938 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 3.43 فیصد کمی کے ساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 853 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گذشتہ ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 18 ہزار 791 جب کہ کم ترین سطح 1 لاکھ 10 ہزار 103 پوائنٹس رہی۔
ہفتے بھر میں 170 ارب روپے مالیت کے 2.78 ارب شیئرز کا کاروبار ہوا، تاہم شیئرز کی قیمتیں گرنے سے سرمایہ کاروں کے 361 ارب روپے ڈوب گئے۔
مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری مالیت (مارکیٹ کپیٹلائزیشن) کم ہو کر 14 ہزار 114 ارب روپے پر آگئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا جس کی بڑی وجہ امریکا کی جانب سے برآمدی ممالک پر نئی ٹیرف پالیسی کا نفاذ ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس پالیسی کے معیشت پر ممکنہ منفی اثرات کے خدشات نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس کو متاثر کیا ہے۔
البتہ امریکی صدر کی جانب سے ان ممالک کے لیے جنہوں نے فوری ردعمل نہیں دیا، ٹیرف پالیسی کو 90 روز کے لیے موخر کر دیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر تجارتی پالیسیوں میں استحکام نہ آیا تو آنے والے دنوں میں بھی اسٹاک مارکیٹ پر دباؤ برقرار رہ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
