Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف بی آر میں نان کیڈر افسران کے احتجاج کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

Now Reading:

ایف بی آر میں نان کیڈر افسران کے احتجاج کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

ایف بی آر میں نان کیڈر افسران کے احتجاج کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں نان کیڈر افسران کے احتجاج کی اصل وجوہات سامنے آگئی ہیں۔

بول نیوز ایف بی آر میں نان کیڈر افسران کے احتجاج کی ایکسکلوزیو تفصیلات سامنے لے آیا، ذرائع نے بتایا ہے کہ کیڈر افسران کی مراعات نان کیڈر افسران کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہیں جس کی وجہ سے نان کیڈر افسران سراپا احتجاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کیڈر افسران کیلئے ریوارڈ سسٹم کی منظوری دی جس کے مطابق کیڈر افسران کو ریوارڈ کے طور پر سالانہ زیادہ سے زیادہ 48 بنیادی تنخواہیں ملیں گی جبکہ نان کیڈر افسران کو سالانہ 8 بنیادی تنخواہیں ملیں گے، تاہم 48 اور 8 کے فرق کی وجہ سے ایف بی آر ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 17 اور اسس سے اوپر کے افسران کامن پول فنڈز سے ماہانہ 45 سے 70 ہزار الگ سے حاصل کریں گے جبکہ گریڈ 16 یا اس سے نیچے کے ملازمین کا کامن پول فنڈ میں کوئی حصہ نہیں، پوائنٹ آف سیل کی رسیوں سے حاصل 1 روپیہ فی رسید کامن پول فنڈ ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کیڈر افسران کو ماہانہ رینٹل اپارٹمنٹ کی بھی آفر دی گئی ہے، کیڈر افسران ہائرنگ سمیت ماہانہ ڈیڑھ سے اڑھائی لاکھ کرایہ پر اپارٹمنٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ گریڈ 20 کے کیڈر افسر کی بنیادی تںخواہ 2 لاکھ روپے ہے، تاہم کیڈر افسران سالانہ لاکھوں روپے تنخواہ کے علاوہ حاصل کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر