اسلام آباد: پاکستان نے امریکہ کے اضافی ٹیرف کے معاملے پر بات چیت کے لیے وفد واشنگٹن بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پاکستان نے امریکی انتظامیہ سے پاکستانی مصنوعات پر اضافی ٹیرف کے معاملے پر بات چیت کے لیے ایک وفد واشنگٹن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد اگلے ایک یا دو روز میں امریکا روانہ ہوسکتا ہے۔
وفد کی قیادت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کریں گے جب کہ وفد میں سیکرٹری تجارت، وزارت خزانہ اور دفتر خارجہ کے حکام بھی شامل ہوں گے۔ مذاکرات کا مقصد امریکی انتظامیہ سے ٹیرف میں کمی کے لیے بات چیت کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ٹیرف کی دھمکی، پاکستانی برآمدات کیلئےخطرے کی گھنٹی
پاکستان نے امریکہ کے ساتھ تین ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے امریکہ سے درآمدات بڑھانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان امریکا سے پوما کاٹن اور مشینری کی درآمدات میں اضافہ کرنے کی تجویز دے گا اور ایک ارب ڈالر کی مالیت کی کپاس امریکہ سے درآمد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان امریکا سے تجارت بڑھانے کے لیے نان ٹیرف رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے بھی مذاکرات کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
