Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئندہ مالی سال کیلئے 7 ہزار 222 ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ

Now Reading:

آئندہ مالی سال کیلئے 7 ہزار 222 ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ

آئندہ مالی سال کیلئے 7 ہزار 222 ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ 7 ہزار 222 ارب روپے لگادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2025,26 کیلئے وفاقی بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں، آئندہ مالی سال کیلئے صوبائی سرپلس کے لیے ایک ہزار 360 ارب، وفاقی آمدنی کیلئے 19 ہزار 111 ارب اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی 15 ہزار 270 ارب ٹیکس آمدنی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئندہ مالی سال 3 ہزار 841 ارب روپے کی نان ٹیکس آمدنی کے بعد وفاقی حکومت کے پاس خالص آمدنی 10 ہزار 331 ارب روپے رہ جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال وفاقی حکومت کے مجموعی اخراجات کا تخمینہ 17 ہزار 553 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اخراجات میں سب زیادہ سود کی ادائیگی کے اخراجات ہوں گے، باقی اخراجات میں دفاع، پنشن، تنخواہیں، ترقیاتی بجٹ، سبسڈیز اور گرانٹس سمیت دیگر خرچے شامل ہیں۔

Advertisement

وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید کہا کہ آئندہ مالی سال میں خالص آمدنی میں سود کی مد میں 8 ہزار 106 ارب روپے کی ادائیگی کے بعد یعنی وفاق کے پاس باقی تمام اخراجات کے لیے محض 2 ہزار 225 ارب روپے ہی بچ سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر