
بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی؛ اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثر ختم
کراچی: وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثر ختم ہوگیا۔
عید کی تعطیلات کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو امریکی صدر کی جانب سے تجارت پر ٹیرف عائد کیے جانے کے فیصلے پر مارکیٹ پر دباؤ آیا۔
تاہم حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں زبردست تیزی ہوئی اور ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 19 ہزار 179 کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 1131 پوائنٹس اضافے پر ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 938 پوائنٹس پر ہوا۔
مارکیٹ میں پورا دن 28 ارب روپے مالیت کے 42 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا جب کہ پورا دن 247 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ اور 154 کمپنیوں کے حصص میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی سے مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News