
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا دوبارہ آغاز، انڈیکس میں 8 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی
کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوبارہ کاروبار کے آغاز پر بدترین مندی ریکارڈ کی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس میں 8 ہزار 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہو گئی۔
عارضی طور پر کاروبار روکنے کے بعد دوبارہ کاروبار کا آغاز ہوا تو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس میں 8 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہو گئی جس کے بعد مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 909 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
قبل ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے ابتدائی سیشن سے ہی شدید مندی کا رجحان رہا، تاریخ کی سب سے بڑی مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار روک دیا گیا۔
کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی جس سے 100 انڈیکس 3297 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 15 ہزار 499 کی سطح پر آیا۔
بعدازاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ مندی کا رجحان رہا، ایک ہی روز میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 6287 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 504 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
ہنڈریڈ انڈیکس میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس گرنے کے بعد مارکیٹ عارضی طور پر بند کردی گئی، مارکیٹ رول کے مطابق ٹریڈنگ 45 منٹ تک معطل رہے گی۔
امریکی صدر کے حالیہ تجارت پر ٹیرف عائد کرنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی سے دوچار ہے، ایشیا کی دیگر مارکیٹوں میں بھی مندی کا سلسلہ جاری ہے، دنیا جہان سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے، ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسٹاک مارکیٹ پر امریکی ٹیرف عائد کرنے کا اثر پڑرہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News