Advertisement
Advertisement
Advertisement

معیشت کے لیے اچھی خبر؛ ریٹنگ اپ گریڈ، فچ کا پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار

Now Reading:

معیشت کے لیے اچھی خبر؛ ریٹنگ اپ گریڈ، فچ کا پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار
معیشت کے لیے اچھی خبر؛ ریٹنگ اپ گریڈ، فچ کا پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار

معیشت کے لیے اچھی خبر؛ ریٹنگ اپ گریڈ، فچ کا پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ریٹنگ اپ گریڈ کردی۔

پاکستان کی معیشت کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیوں سے متعلق کریڈٹ ریٹنگ ’’ٹرپل سی پلس‘‘ سے بڑھا کر ’’بی مائنس کردی ہے جب کہ آؤٹ لک کو بھی مستحکم قرار دیا ہے۔

فچ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں پاکستان کی مالی اور اقتصادی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ معاشی میدان میں جاری استحکام اور بجٹ خسارے میں کمی کی کوششوں کے باعث ریٹنگ میں بہتری ممکن ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے مالی خسارہ 6 فیصد تک محدود کرنے کے اقدامات قابل تعریف ہیں جب کہ قرضوں کا مجموعی تناسب بھی کم ہو کر 67 فیصد پر آ گیا ہے۔

فچ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 5 فیصد تک آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ شرح نمو 3 فیصد تک متوقع ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافے اور کرنٹ اکاؤنٹ کے سرپلس میں تبدیل ہونے سے معیشت کو سہارا ملا ہے جب کہ زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئندہ بھی 9 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں جب کہ چین سے قرضوں کی ری فنانسنگ پر انحصار برقرار رہے گا۔

تاہم ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ سیاسی دباؤ اور سیکیورٹی خدشات پاکستان کے لیے بڑے چیلنجز بنے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر