Advertisement
Advertisement
Advertisement

مارچ میں سیمنٹ سیکٹر کو دھچکا، مقامی فروخت میں نمایاں کمی برقرار

Now Reading:

مارچ میں سیمنٹ سیکٹر کو دھچکا، مقامی فروخت میں نمایاں کمی برقرار
مارچ میں سیمنٹ سیکٹر کو دھچکا، مقامی فروخت میں نمایاں کمی برقرار

مارچ میں سیمنٹ سیکٹر کو دھچکا، مقامی فروخت میں نمایاں کمی برقرار

اسلام آباد: ملکی سیمنٹ انڈسٹری مارچ 2025 میں شدید مشکلات کا شکار رہی جب کہ مقامی سطح پر فروخت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 9.48 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مارچ 2025 میں ملک بھر میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 29 لاکھ 61 ہزار ٹن رہی جو کہ مارچ 2024 کے 33 لاکھ 38 ہزار ٹن کے مقابلے میں 11.31 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

دوسری جانب سیمنٹ کی برآمدات میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی۔ مارچ 2025 میں برآمدات6 لاکھ 8 ہزار 614 ٹن رہیں جب کہ مارچ 2024 میں یہ 6 لاکھ 5 ہزار 142 ٹن تھیں۔

مارچ 2025 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 35 لاکھ 69 ہزار ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں فروخت ہونے والے39  لاکھ 44 ہزار ٹن کے مقابلے میں 9.48 فیصد کم ہے۔

Advertisement

مالی سال کی 9 ماہ کی کارکردگی

جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران یعنی مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی (مقامی و برآمدات) فروخت 3 کروڑ 39 لاکھ 93 ہزار ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فروخت ہونے والے 3 کروڑ 45 لاکھ 3 ہزار ٹن کے مقابلے میں 1.48 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

اس عرصے میں مقامی فروخت 2 کروڑ 74 لاکھ 61 ہزار ٹن رہی جو گزشتہ سال کے 2 کروڑ 94 لاکھ 3 ہزار ٹن کے مقابلے میں 6.61 فیصد کمی ہے۔

تاہم برآمدات میں 28.08 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں برآمدات 65  لاکھ 32 ہزار ٹن رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ 51 لاکھ ٹن تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر