اسلام آباد: وفاقی بجٹ 2025-26 کی تیاریوں کے دوران تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں نمایاں ریلیف دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہر ٹیکس سلیب پر 2.5 فیصد ریلیف دینے کی تجویز زیر غور ہے، سالانہ 10 لاکھ روپے تک آمدنی پر مکمل ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے سال تنخواہ دار طبقے سے انکم ٹیکس کی مد میں توقع سے زیادہ ریونیو حاصل ہوا جس کی بنیاد پر یہ ریلیف تجویز کیا جا رہا ہے۔
ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ کارپوریٹ انکم ٹیکس کی شرح میں بھی کمی کی تجویز زیر غور ہے جب کہ سپر ٹیکس کی شرح میں آدھا فیصد کمی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرخزانہ نے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کی خوشخبری سنادی
ذرائع کا کہنا تھا کہ علاوہ ازیں صنعتی خام مال کی درآمد پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے تاکہ صنعتی شعبے کو سہولت دی جاسکے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ان پٹ پر عائد ودہولڈنگ ٹیکسز میں بھی کمی کی سفارشات دی گئی ہیں۔ ساتھ ہی جائیداد کی خرید و فروخت پر نافذ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز بھی بجٹ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ تجاویز آئندہ مالی سال کے بجٹ کو کاروبار دوست اور عوامی ریلیف پر مبنی بنانے کے مقصد کے تحت دی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
