Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجٹ 26-2025: پیٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

بجٹ 26-2025: پیٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ
عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار؛ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں پیٹرولیم مصنوعات اور ڈیزل پر مرحلہ وار کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس سے عام شہریوں پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں ابتدائی طور پر 2.5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی لاگو کی جائے گی جبکہ مالی سال کے دوسرے مرحلے میں اس میں اضافہ کر کے 5 روپے فی لیٹر کر دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت کو توقع ہے کہ صرف آئندہ مالی سال میں کاربن لیوی کے ذریعے 45 ارب روپے تک ریونیو حاصل کیا جا سکے گا جبکہ مالی سال 2027 تک یہ آمدن دُگنی ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ لیوی پیٹرول اور ڈیزل پر نافذ کی جائے گی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے، تاہم کاربن لیوی موجودہ پیٹرولیم لیوی کے ساتھ ساتھ ہی وصول کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

Advertisement

ذرائع خزانہ ڈویژن کے مطابق کاربن لیوی کے نفاذ کے لیے علیحدہ قانون سازی کی ضرورت نہیں ہوگی اور اسے موجودہ قانونی فریم ورک کے تحت ہی نافذ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ معاشی ٹیم اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ بجٹ سے متعلق مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں، جس کے بعد متعدد محصولات اور محصولات سے متعلق اقدامات متوقع ہیں۔

کاربن لیوی کے نفاذ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، جو پہلے ہی مہنگائی سے متاثر عوام کے لیے ایک اور چیلنج بن سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر