
اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں کابینہ اور پارلیمانی اداروں کے جاری اخراجات میں واضح اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کی تنخواہوں و مراعات کا بجٹ دوگنا بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ کابینہ کی تنخواہوں و مراعات کے لیے بجٹ 35 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھا کر 68 کروڑ 87 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔
وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں کے لیے 50 کروڑ 54 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جب کہ وزیراعظم کے مشیروں کے لیے 6 کروڑ 31 لاکھ اور معاونین خصوصی کے لیے 11 کروڑ 34 لاکھ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025/26 پیش، تنخواہ 10 ،پنشنز میں 7 فیصد اضافہ،پیٹرول وڈیزل پرکاربن لیوی عائد
کابینہ ڈویژن کا مجموعی بجٹ 3 ارب 33 کروڑ 44 لاکھ سے بڑھا کر 4 ارب 21 کروڑ 59 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔
ارکانِ قومی اسمبلی کے لیے بجٹ میں بڑا اضافہ
ارکانِ قومی اسمبلی کے لیے بجٹ میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے رقم 2 ارب سے بڑھا کر 5 ارب 8 کروڑ 52 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ وزارتِ قانون و انصاف کے ترقیاتی بجٹ میں 55 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
وزارت قانون کے لیے 191 کروڑ 24 لاکھ روپے مختص
سال 2025-26 کے لیے وزارت قانون کے لیے 191 کروڑ 24 لاکھ روپے مختص کیے جا رہے ہیں۔ عدالتی عمارتوں کی تعمیر پر 157 کروڑ روپے اور ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 20 کروڑ 48 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔
عدالتوں کی مرمت پر 84 لاکھ اور الاؤنسز کی مد میں 47 لاکھ روپے اضافی مختص کیے گئے ہیں۔
سینیٹ اراکین کی تنخواہوں کے لیے بجٹ میں اضافہ
دوسری جانب سینیٹ اراکین کی تنخواہوں کے لیے بجٹ ایک ارب 6 کروڑ 38 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جو گزشتہ سال کے 56 کروڑ 56 لاکھ سے دگنا ہے۔
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور ان کے اسٹاف کے لیے 18 کروڑ 96 لاکھ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے لیے بجٹ 8 کروڑ 59 لاکھ سے بڑھا کر 10 کروڑ 12 لاکھ روپے کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News