
ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔
لندن برینٹ خام تیل کی قیمت میں 6 ڈالر انتیس سینٹ کی اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد قیمت ساتتر ڈالر پینسٹھ سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت میں بھی 6 ڈالر تینتالیس سینٹ کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب چوہتر ڈالر سینتالیس سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 13 فیصد یعنی 9 ڈالر تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس سے عالمی تیل کی مارکیٹ میں کشیدگی بڑھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News