Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجٹ 2025-26؛ چھوٹی گاڑیاں مہنگی، سولر پینل پر 18 فیصد ٹیکس عائد

Now Reading:

بجٹ 2025-26؛ چھوٹی گاڑیاں مہنگی، سولر پینل پر 18 فیصد ٹیکس عائد
بجٹ 2025-26؛ چھوٹی گاڑیاں مہنگی، سولر پینل پر 18 فیصد ٹیکس عائد

اسلام آباد: وفاقی بجٹ 2025-26 میں چھوٹی گاڑیاں مزید مہنگی کرنے اور سولر پینل پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں جاری ہے جس میں وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ 2025-26 پیش کردیا۔

وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ چھوٹی گاڑیوں پرسیلز ٹیکس کی شرح 12.5 سے بڑھا کر 18 فیصد کی جارہی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: لائیو : نئے سال کا بجٹ پیش،سالانہ ایک کروڑپنشن پر 5 فیصدٹیکس عائد

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سولر پینل کی امپورٹ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جارہا ہے جب کہ یہ فیصلہ ملک میں سولر پینل کی مقامی صنعت کے فروغ کے لئے کیا جارہا ہے۔

ملازمین کے ٹیکس کی شرح کم

علاوہ ازیں بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لئے ریلیف کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تنخواہ دار طبقے کے لئے تمام ٹیکس سلیبز میں کمی کردی گئی ہے۔

Advertisement

سالانہ 6 سے 12 لاکھ تنخواہ ٹیکس کی شرح 5 سے کم ہوکر 1 فیصد ہوگی، 12 لاکھ آمدن پر ٹیکس کی رقم 30 ہزار روپے سے کم کرکے 6 ہزار کرنے کی تجویز ہے۔

22 لاکھ تک تنخواہ پرٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم کرکے 11 فیصد مقرر کردی جب کہ 22 سے 32 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کرکے 23 فیصد کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر