Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل کے ایران پر حملے کا معاشی اثر، اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار

Now Reading:

اسرائیل کے ایران پر حملے کا معاشی اثر، اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار
اسرائیل کے ایران پر حملے کا معاشی اثر، اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعے کے روز کاروبار کا آغاز شدید مندی کے ساتھ ہوا، جس کی بڑی وجہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے فضائی حملے کو قرار دیا جا رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر سرمایہ کاروں میں بے یقینی اور تشویش کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں ابتدا میں ہی 1414 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 22 ہزار 679 پوائنٹس پر آ گیا، تاہم کچھ ہی دیر میں یہ مندی مزید گہری ہوگئی۔

اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اچانک اضافے کے باعث مارکیٹ میں گھبراہٹ کا ماحول دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس مجموعی طور پر 2100 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 21 ہزار 917 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

عالمی سیاسی کشیدگی کا اثر

تجزیہ کاروں کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں پیدا ہونے والی جنگی صورتحال اور ممکنہ طور پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے، اس جغرافیائی بحران نے نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر علاقائی منڈیوں پر بھی اثر ڈالا ہے۔

مزید مندی کا خدشہ

Advertisement

مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو سرمایہ کاروں کی جانب سے سیف ہیون اثاثوں (جیسے سونا، ڈالر) کی طرف رجحان بڑھے گا، جو مارکیٹ کے لیے مزید دباؤ کا باعث بن سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3.87 کروڑ ڈالر کا اضافہ
پوٹھوہار ریجن میں تیل و گیس کی بڑی دریافت، پی پی ایل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر