Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجٹ 2025-26؛ ایوان صدر کے باغات کی دیکھ بھال کے لیے بجٹ میں اضافہ

Now Reading:

بجٹ 2025-26؛ ایوان صدر کے باغات کی دیکھ بھال کے لیے بجٹ میں اضافہ
بجٹ 2025-26؛ ایوان صدر کے باغات کی دیکھ بھال کے لیے بجٹ میں اضافہ

اسلام آباد: مالی سال 2025-26 میں ایوان صدر کے باغات کی دیکھ بھال کے لیے بجٹ میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

وفاقی بجٹ 2025-26 میں ایوانِ صدر کے مختلف اخراجات میں نمایاں اضافے کی تجاویز سامنے آگئی ہیں جن میں باغات کی دیکھ بھال، صدارتی دورے، ڈسپینسری اور صدر کے ذاتی اخراجات شامل ہیں۔

ایوانِ صدر کے باغات کی دیکھ بھال کے لیے رواں سال کے بجٹ میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ گزشتہ بجٹ میں اس مد کے لیے 6 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جنہیں آئندہ مالی سال کے لیے بڑھا کر 10 کروڑ 51 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025-26؛ کابینہ کے جاری اخراجات میں دوگنا اضافہ تجویز

صدارتی ڈسپینسری کے قیام و انتظام کے لیے بھی بجٹ میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ اس مد میں6 کروڑ روپے سے بڑھا کر7 کروڑ 80 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ایوانِ صدر سے متعلق صدارتی دوروں کے لیے بھی بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ پچھلے بجٹ میں 2 کروڑ 90 لاکھ روپے رکھے گئے تھے جنہیں اب بڑھا کر5 کروڑ 10 لاکھ روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

سب سے قابلِ توجہ اضافہ صدرِ مملکت کے ذاتی اخراجات کی مد میں سامنے آیا ہے، جہاں 12 کروڑ 47 لاکھ روپے سے بجٹ بڑھا کر21 کروڑ 27 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
درآمدات بند ہونے سے سونے کی قیمت میں ایک ماہ میں کتنا اضافہ ہوا؟
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر