Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹویوٹا ہائی لکس 2025 کا نیا ماڈل متعارف؛ نئے فیچرز اور پاکستان میں متوقع قیمت

Now Reading:

ٹویوٹا ہائی لکس 2025 کا نیا ماڈل متعارف؛ نئے فیچرز اور پاکستان میں متوقع قیمت
ٹویوٹا ہائی لکس 2025 کا نیا ماڈل متعارف؛ نئے فیچرز اور پاکستان میں متوقع قیمت

ٹویوٹا نے عالمی سطح پر ہائی لکس 2025 ماڈل متعارف کروا دیا ہے جس میں ڈیزائن، فیچرز اور انجن کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔

پاکستان میں ٹویوٹا ہائی لکس کے اس ماڈل کی آمد رواں سال کے آخر تک متوقع ہے۔

نئی فیچرز؛ اس بار کیا مختلف ہے؟

ٹویوٹا ہائی لکس 2025 میں نیا فیس لفٹ فرنٹ گرِل،ایل ای ڈی  ہیڈلائٹس اور اپگریڈڈ بمپر شامل کیے گئے ہیں۔

مزید برآں نئی 7 اسپيڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن اور سسپنشن سسٹم کو بہتر کیا گیا ہے۔ اندرونی حصے میں نئی 10.1 انچ ٹچ اسکرین، ایپل کار پلے، اینڈرائیڈ آٹو اور جدید ڈرائیور اسسٹ فیچرز بھی شامل ہیں۔

Advertisement

انجن اور پرفارمنس

2025 ماڈل میں 2.8 لیٹر ڈیزل انجن برقرار رکھا گیا ہے، مگر اس بار زیادہ ٹارک اور بہتر فیول ایفیشینسی کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔

4 بائی 4 ڈرائیو موڈ،ہل اسسٹ اور الیکٹرانک اسٹیبلٹی کنٹرول جیسی خصوصیات، آف روڈنگ کے شوقین صارفین کے لیے قابلِ قدر اضافہ ہیں۔

پاکستان میں متوقع قیمت اور دستیابی

پاکستان میں  ہائی لکس 2025 کی قیمت کا اندازہ 1 کروڑ 20 لاکھ روپے سے 1 کروڑ 35 لاکھ روپے کے درمیان لگایا جا رہا ہے جس کا انحصار ویرینٹس اور ٹیکس پالیسی پر ہوگا۔

انڈس موٹر کمپنی اس ماڈل کو مقامی مارکیٹ میں نومبر یا دسمبر 2025 میں لانچ کرسکتی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ ماڈل ریوو وی اور ریوو جی ویرینٹس میں دستیاب ہوگا۔

مارکیٹ پر اثر اور صارفین کا ردعمل

Advertisement

ہائی لکس 2025 کا نیا ڈیزائن اور بہتر کارکردگی پاکستانی گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک پرکشش آپشن ثابت ہوسکتا ہے۔ خاص طور پر کارپوریٹ، سیکیورٹی اور آف روڈ صارفین میں اس کی طلب میں اضافہ متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع سے انکار، رات 12 بجے تک کی مہلت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر