
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی شاندار تیزی کا رجحان جاری ہے، 100 انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 31 ہزار 197 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو عبور کر لیا۔
نئے مالی سال 2025-26ء کے آغاز کے ساتھ ہی بازارِ حصص میں غیر معمولی سرگرمی دیکھنے میں آ رہی ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں واضح اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں مارکیٹ نے تیزی کی نئی بلندیوں کو چھونا شروع کر دیا ہے۔
جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز ہی زبردست تیزی سے ہوا، اور انڈیکس میں 816 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، یہ مسلسل چوتھا دن ہے جب مارکیٹ مثبت رجحان کے ساتھ بند ہوئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر بند
مارکیٹ کی حالیہ کارکردگی پچھلے کئی برسوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر ہے، صرف پانچ کاروباری دنوں میں 100 انڈیکس میں 9,000 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور معاشی سمت میں بہتری کی علامت ہے۔
گزشتہ روز بھی کے ایس ای 100 انڈیکس نے 1,30,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کیا تھا اور آج کی پیش رفت اس رجحان کو مزید مضبوط کرتی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق یہ بہتری حکومتی مالی پالیسیوں، آئی ایم ایف پروگرام میں پیش رفت اور بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات میں بہتری کا نتیجہ ہے، جو مارکیٹ میں نئے اعتماد کا باعث بن رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News