Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں مہنگائی کا نیا طوفان؟ آئی ایم ایف نے 2025-26 کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی

Now Reading:

پاکستان میں مہنگائی کا نیا طوفان؟ آئی ایم ایف نے 2025-26 کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی
آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کا 3 سالہ مارجنل انرجی پیکج مسترد کردیا

اسلام آباد: رواں مالی سال 2025-26 میں پاکستان ایک بار پھر مہنگائی کے ممکنہ طوفان کی زد میں آسکتا ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ایک نئی رپورٹ میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ تازہ تخمینے کے مطابق رواں مالی سال میں مہنگائی کی شرح میں 3.21 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے جس کے بعد یہ شرح 7.7 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

مالی سال 2024-25: تخمینے سے بہتر کارکردگی

گزشتہ مالی سال 2024-25 کا اختتام پاکستان کے لیے کچھ حد تک مثبت ثابت ہوا، جہاں مہنگائی کی شرح 4.49 فیصد رہی جو آئی ایم ایف کے ابتدائی تخمینے 5.1 فیصد سے کم ہے۔

یہ کمی اس بات کی غماز ہے کہ پاکستان نے سخت مالیاتی اور مانیٹری پالیسیوں کے ذریعے مہنگائی پر کسی حد تک قابو پایا لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قابو وقتی ہوسکتا ہے۔

Advertisement

تین سال میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی

آئی ایم ایف کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ تین برسوں میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں 24.69 فیصد کمی کی۔ تین سال قبل مہنگائی کی اوسط شرح 29.18 فیصد تھی، دیہی علاقوں میں یہ شرح 32.63 فیصد جب کہ شہری علاقوں میں 26.85 فیصد تک جاپہنچی تھی۔

Advertisement

موجودہ صورتحال میں دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 29.31 فیصد کمی دیکھی گئی۔ شہری علاقوں میں 21.54 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آئندہ کے لئے کیا لائحہ عمل ہوگا؟

آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ پاکستان کو سخت مالیاتی اور مانیٹری پالیسی برقرار رکھنی ہوگی تاکہ مہنگائی کی شرح کو 5 سے 7 فیصد کے ہدف کے اندر رکھا جاسکے۔

آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ اگر حکومت مالی نظم و ضبط پر کاربند رہی اور پالیسی ریٹ کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا گیا تو مہنگائی کو قابو میں رکھنا ممکن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر