Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے بری خبر، قیمتوں میں بڑا اضافہ

Now Reading:

موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے بری خبر، قیمتوں میں بڑا اضافہ
موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے بری خبر، قیمتوں میں بڑا اضافہ

پاکستان کی سب سے بڑی موٹر سائیکل ساز کمپنی اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے یکم جولائی 2025 سے اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں 2,000 سے 6,000 روپے فی یونٹ تک اضافہ کر دیا ہے۔

قیمتوں میں یہ اضافہ وفاقی بجٹ 2025-26 میں درآمدی موٹر سائیکل انجنز پر 1 فیصد کاربن لیوی کے نفاذ کے بعد کیا گیا ہے۔

موٹر سائیکل انڈسٹری سے وابستہ افراد اور ڈیلرز نے پیر کے روز قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے براہِ راست نئے ٹیکس سے جوڑا۔

چیئرمین ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹر سائیکل اسمبلرز  (APMA) محمد صابر شیخ کا کہنا تھا کہ یہ لیوی مینوفیکچررز کو قیمتیں بڑھانے پر مجبور کر رہی ہے۔

کمپنی کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ماڈل CD-70 کی قیمت میں 2,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 159,900 روپے ہو گئی ہے۔

Advertisement

اسی طرح CD-70 ڈریم کی قیمت بھی 2,000 روپے بڑھ کر 170,900 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرائڈر (Pridor) میں 3,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 211,900 روپے ہو گئی ہے۔

Advertisement

درمیانے درجے کے ماڈلز میں CG-125 کی قیمت 4,000 روپے اضافے کے بعد 238,900 روپے ہو گئی ہے جبکہ اس کا سیلف اسٹارٹ ورژن اور گولڈ ورژن بالترتیب 286,900 روپے اور 296,900 روپے میں دستیاب ہوں گے، دونوں میں 4,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلیٰ درجے کے ماڈلز میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا، CB-125F کی قیمت 6,000 روپے بڑھ کر 396,900 روپے ہو گئی ہے جبکہ CB-150F اب 499,900 روپے میں دستیاب ہے، اس کا CB-150F اسپیشل ورژن بھی بڑھ کر 503,900 روپے کا ہو گیا ہے۔

اٹلس ہونڈا پاکستان کے موٹر سائیکل مارکیٹ کا 50 فیصد سے زائد حصہ رکھتی ہے اور قیمتوں میں حالیہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب صارفین پہلے ہی افراطِ زر اور کم ہوتی ہوئی خریداری قوت کے باعث معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر