پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کر ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں 100 انڈیکس 2,144 پوائنٹس کے زبردست اضافے کے ساتھ نئی تاریخی بلند ترین سطح 1,30,344 پر بند ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس نے دو اہم نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے کاروبار کی بلند ترین سطح 1,30,545 اور کم ترین سطح 1,28,616 کو چھوا۔ سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث کاروباری حجم میں بھی 1.67 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مارکیٹ میں کل 34 کروڑ 57 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مجموعی مالیت 32 ارب 21 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی، مجموعی طور پر 473 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 256 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 192 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی جبکہ 25 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی آغاز، نیا مالی سال نئی بلندیاں لے آیا
ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جاری تیزی معاشی اشاریوں میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی علامت ہے، جو آئندہ دنوں میں مزید بلندیوں کی امید دلاتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی تیزی دیکھنے میں آئی تھی، جہاں انڈیکس 2,572 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,28,199 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو اُس وقت تک کی بلند ترین سطح تھی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ کی حالیہ کارکردگی سرمایہ کاروں کے مثبت جذبات، مالیاتی پالیسی میں استحکام اور غیر ملکی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
