
پاکستان میں موٹر سائیکل ساز کمپنی یونائیٹڈ موٹرز نے بھی اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اضافہ مالیاتی ایکٹ 2025 کے تحت 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 1 فیصد نیو انرجی وہیکل لیوی کے نفاذ کے بعد کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق نئی قیمتیں تمام ٹیکسز سمیت لاگو کی گئی ہیں۔ یونائیٹڈ موٹرز کی 70 سی سی اسٹینڈرڈ ماڈل کی نئی قیمت 1 لاکھ 11 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ سیلف اسٹارٹ ماڈل 1 لاکھ 22 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔
الائے رم والا ماڈل 1 لاکھ 21 ہزار روپے اور الائے رم و سیلف اسٹارٹ ماڈل 1 لاکھ 32 ہزار روپے میں فروخت ہوگا۔
100 سی سی سیریز میں یو ایس 100 سی سی اسپیشل اور پلس دونوں ماڈلز کی قیمت 1 لاکھ 21 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ان ماڈلز کے الائے رم ورژن کی قیمت 1 لاکھ 32 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ اسٹینڈرڈ ورژن کی قیمت 1 لاکھ 8 ہزار 500 روپے اسپیشل اسٹینڈرڈ 1 لاکھ 9 ہزار 500 روپے اور اسٹینڈرڈ الائے رم ماڈل 1 لاکھ 13 ہزار 500 روپے میں دستیاب ہوگا۔
اس کے علاوہ کمپنی کا اسکوٹر ماڈل 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔125 سی سی سیریز میں یو ایس 125 سی سی یورو ٹو ماڈل کی قیمت 1 لاکھ 66 ہزار 500 روپے اور سیلف اسٹارٹ الائے رم ورژن کی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 150 سی سی ماڈل کی نئی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار روپے ہے۔ یونائیٹڈ موٹرز کی جانب سے قیمتوں میں یہ اضافہ مقامی سطح پر تیار ہونے والی موٹر سائیکلوں پر بڑھتے ہوئے ٹیکسوں کے اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ پالیسیوں کے مطابق قیمتوں میں مزید ردوبدل ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News