
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رواں ہفتے کے پہلے ہی دن بھرپور انداز میں جاری رہا، ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا، پہلی بار انڈیکس 1لاکھ 33 ہزار کا ہندسہ بھی عبور کر گیا، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 1421پوانٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100انڈیکس 1 لاکھ 33 ہزار 370 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوران ٹریڈنگ کی انڈیکس کی بلند سطح 133,862 پوائنٹس رہی جبکہ مارکیٹ میں آج 45 ارب روپے مالیت کے 91کروڑ حصص کے سودے ہوئے۔
مجموعی طورپر 477 کمپنیوں میں شئیرز کا کاروبار ہوا، 297کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 155 میں کمی ہوئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر بند
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتامی روز بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جب 100 انڈیکس 1,262 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,31,949 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مارکیٹ میں جاری اس زبردست تیزی کو معاشی اشاریوں میں بہتری، حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ مثبت روابط سے جوڑا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق زیر گردشی قرضے ختم کرنے کے حکومتی اقدامات کو انویسٹرز نے مثبت لیا، لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کی توقعات پر خریداری بڑھ گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News