Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر

Now Reading:

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
صارفین کیلئے بڑی خوشخبری؛ بجلی کتنی سستی ہوگی؟

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے، نیپرا نے بجلی کے بنیادی نرخوں میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کرلی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسطاً 1.14 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

پاور ڈویژن نے ملک بھر میں یکساں نرخوں کے لیے درخواست دی تھی، جس پر نیپرا نے گزشتہ روز سماعت کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو نوٹیفکیشن کے لیے بھجوا دیا ہے، کمی کے بعد زیادہ سے زیادہ فی یونٹ ٹیرف 1.16 روپے تک کم ہوگا۔

نئے گھریلو ٹیرف کی تفصیل:

ایک سے 100 یونٹ (پروٹیکٹڈ): 1.15 روپے کمی سے 10.54 روپے

Advertisement

101 سے 200 یونٹ (پروٹیکٹڈ): 1.15 روپے کمی سے 13.01 روپے

ایک سے 100 یونٹ (نان پروٹیکٹڈ): 1.15 روپے کمی سے 22.44 روپے

101 سے 200 یونٹ (نان پروٹیکٹڈ): 1.16 روپے کمی سے 28.91 روپے

201 سے 300 یونٹ: 1.16 روپے کمی سے 33.10 روپے

Advertisement

مزید پڑھیں: کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

301 سے 400 یونٹ: 1.16 روپے کمی سے 37.99 روپے

401 سے 500 یونٹ: 1.14 روپے کمی سے 40.22 روپے

501 سے 600 یونٹ: 1.16 روپے کمی سے 41.62 روپے

Advertisement

601 سے 700 یونٹ: 1.16 روپے کمی سے 42.76 روپے

700 یونٹ سے زائد: 1.15 روپے کمی سے 47.69 روپے ہوجائے گا۔

لائف لائن صارفین:

ٹیکسوں کو ملا کر سیلب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی، ماہانہ 50 یونٹ تک کے گھریلو لائف لائن صارفین کے لیے 3.95 روپے فی یونٹ ٹیرف برقرار ہے جبکہ ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف7.74 روپے فی یونٹ برقرار رہے گا۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ بنیادی ٹیرف میں کمی کی گئی ہے لیکن سیلز ٹیکس اور دیگر محصولات کی وجہ سے صارفین کو بلوں میں مکمل کمی کا فائدہ فوری طور پر محسوس نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر