Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوزوکی آلٹو کی فروخت میں 75 فیصد کمی

Now Reading:

سوزوکی آلٹو کی فروخت میں 75 فیصد کمی
سوزوکی آلٹو کی فروخت میں 75 فیصد کمی

پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی چھوٹی گاڑیوں میں شامل سوزوکی آلٹو کی فروخت میں ایک ہی ماہ کے دوران 75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سوزوکی کے جون میں فروخت ہونے والی 9,497 یونٹس کے مقابلے میں جولائی میں صرف 2,327 یونٹس فروخت ہوسکیں۔

یہ نمایاں کمی حالیہ حکومتی ٹیکس اقدامات کے بعد سامنے آئی ہے۔ حکومت نے 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کردیا ہے۔

اس کے علاوہ نیا نیو لیوی بھی نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت 1300  سی سی تک کی گاڑیوں پر 1 فیصد، 1301 سی سی سے 1800 سی سی تک پر 2 فیصد اور بڑی گاڑیوں پر 3 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ اگرچہ آلٹو 850 سی سی سے کم ہے لیکن یہ فیصلے اس کی قیمت پر بھی اثرانداز ہوئے ہیں۔

قیمتوں میں اضافہ اور خریداروں کی مشکلات

Advertisement

ٹیکس میں اضافے کے بعد پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی نے آلٹو کی قیمت بڑھا کر 33 لاکھ 26 ہزار 450 روپے مقرر کردی ہے۔

Advertisement

نئی قیمت نے بجٹ کے لحاظ سے گاڑی خریدنے والے افراد، خاص طور پر پہلی بار گاڑی لینے والے خریداروں کے لیے مشکلات پیدا کردی ہیں۔ روایتی طور پر یہ خریدار آلٹو کی بڑی مارکیٹ شمار ہوتے ہیں۔

پیشگی انوائسنگ کا اثر

کمپنی نے خریداروں کو ٹیکس کے بوجھ سے بچانے کے لیے جون میں ہی ایرلی انوائسنگ کا سہارا لیا اور جولائی و اگست کے آرڈرز پہلے ہی نمٹا دیے۔ اس حکمت عملی سے جون کی فروخت تو بڑھی لیکن بعد کے مہینوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

ماہرین کی رائے

ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ حکومتی اقدامات نے آٹو انڈسٹری کو سخت دباؤ میں ڈال دیا ہے اور اگر ٹیکسز میں نرمی نہ کی گئی تو گاڑیوں کی فروخت مزید متاثر ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر