Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بہت جلد دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا

Now Reading:

پاکستان بہت جلد دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا
پاکستان بہت جلد دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا

پاکستان بہت جلد دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا،پاکستان کے معاشی اقدامات قابل تعریف ہیں۔ امریکی حکام بھی اس کے معترف ہوگئے۔

امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے پاکستان کے معاشی اقدامات کو بے حد سراہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری اورکاروبارکے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ان کاکہناتھاکہ امریکی کاروباری ادارے پاکستان کے استحکام اور ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

نیٹالی بیکر نے امید ظاہر کی  2050 تک پاکستان دنیا کی 10 سے 15 بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے بزنس کونسل فار انٹرنیشنل انڈر اسٹینڈنگ کے زیر اہتمام ویبینار سے خطاب میں کیا۔

Advertisement

اجلاس میں میں امریکا اور پاکستان کے بزنس لیڈرز اورمالیاتی اداروں کے نمائندے بھی شریک تھے۔

نیٹالی بیکر نے پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جس کی آبادی 25 کروڑ ہے اور ان میں سے 64 فیصد افراد 30 برس سے کم عمر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جی ڈی پی تقریباً 412 ارب ڈالر ہے اور یہ دنیا میں 38 ویں نمبر پر ہے۔

تاہم گولڈمین سیکس کے مطابق 2050 تک یہ 3.3 کھرب ڈالر تک پہنچ سکتاہے۔

نیٹالی بیکر نے امریکی سرمایہ کاروں کے لیے اہم شعبوں کی نشاندہی بھی کی جن میں کرٹیکل منرلز، آئی ٹی اور کمیونیکیشن، زراعت، توانائی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیاں، امریکی مشن پاکستان کی فارن کمرشل سروس ٹیم سے رابطہ کریں اور پاکستانی اداروں کے ساتھ شراکت داری کے مواقع تلاش کریں۔

Advertisement
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کو استعمال کرتے ہوئے ایسی کاروباری شراکتیں قائم کی جائیں جو دونوں ملکوں کے لیے خوشحالی کا باعث بنیں اور دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کریں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3.87 کروڑ ڈالر کا اضافہ
پوٹھوہار ریجن میں تیل و گیس کی بڑی دریافت، پی پی ایل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر