
کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد وشمار کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار 400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 629 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 33 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 54 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 940 ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔
بعدازاں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی 53 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 949 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News