
اسلام آباد: سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا ایک اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ وفد کی قیادت پرنس منصور بن محمد السعود کررہے ہیں۔
سعودی وفد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا جس میں ابتدائی طور پر تقریباً ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔
ملاقاتوں میں منرلز، زراعت، آئی ٹی، انفراسٹرکچر، توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات چیت متوقع ہے۔ سعودی وفد پاکستان کی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کرے گا تاکہ مشترکہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت کی جانب سے سعودی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں آج عشائیہ دیا جائے گا جس میں 20 سے زائد سعودی سرمایہ کار اور وفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات میں ایک بڑی پیش رفت ہے جس سے معیشت میں نئی توانائی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News