Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا

Now Reading:

پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا

 پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کمپنی سینرجیکو نے پاک امریکی تجارتی معاہدے کے بعد امریکی خام تیل کی درآمد کا آغاز کردیا ہے۔

ملک میں پہلے امریکی خام تیل کے کارگو بحری جہاز ایم ٹی پیگاسس سینرجیکو کے آئل ٹرمینل پر آج برتھ ہو گا، اس طرح یہ پاکستانی بندرگاہوں پر پہنچنے والا سب سے بڑا امریکی تیل بردار بحری جہاز  ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور امریکہ کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا

واضح رہے کہ سینرجیکو پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کمپنی ہے جس نے پاکستان میں پہلی بار ہیوسٹن سے 10 لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ آئل درآمد کیا ہے، جبکہ کمپنی امریکی تیل کا جہاز بلوچستان میں اپنے آئل ٹرمینل پر لے کر آرہی ہے، بحری جہاز پیگاسس امریکی خام تیل لے کر 14 ستمبر کو ہیوسٹن سے روانہ ہوا تھا۔

سینرجیکو  نے اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان بڑے تجارتی معاہدے کے بعد دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے امریکی تیل کی تاریخی درآمد کی ابتدا کی ہے، جبکہ اسی کمپنی نے پہلے مالی سال 2017 میں بھی ملک میں اب تک کے سب سے بڑے خام تیل کے جہاز کو اپنے آف شور ٹرمینل پر لا کر ایک ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Advertisement

 کمپنی کی جانب سے نومبر کے وسط میں دوسرا جبکہ 2026  میں تیسرا کارگو میں لانے کا منصوبہ ہے، اس طرح سینرجیکو امریکہ سے خام تیل درآمد کرنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔

سینرجیکو کی امریکی خام تیل کی پہلی درآمد سے پاک-امریکی تجارتی تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر