Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش

Now Reading:

ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش

لاہور: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایم پی سی سی آئی) کے رہنما ایس ایم تنویر نے ستمبر 2025 کے تازہ ترین تجارتی اعداد و شمار پر شدید تشویش کا اظہار کردیا۔

رہنما ایف پی سی سی آئی ایس ایم تنویر کے مطابق یہ خطرناک رجحان ملکی معیشت میں بنیادی ڈھانچے کی خامیوں کو ظاہر کرتا ہے جن میں غیر مسابقتی برآمدات، درآمدات پر حد سے زیادہ انحصار اور صنعتی بحالی کی مربوط حکمتِ عملی کا فقدان شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 11.7 فیصد کمی جب کہ درآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں تجارتی خسارے کا دائرہ مزید وسیع ہوگیا جب کہ تجارتی خسارہ سال بہ سال 45.8 فیصد کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 3.34 ارب ڈالر تک جاپہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ہی پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 9.37 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32.9 فیصد زیادہ ہے۔

ایس ایم تنویر نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس صورتحال کے باعث برآمدی مسابقت میں مزید کمی واقع ہوگی کیونکہ بلند شرح سود اور ناقابل برداشت توانائی لاگت صنعتوں پر بوجھ ڈال رہی ہیں۔

Advertisement

ایف پی سی سی آئی کے رہنما نے یہ بھی بتایا کہ دوسری طرف مقامی پیداوار میں اضافہ نہ ہونے کے باعث درآمدی انحصار بڑھتا جا رہا ہے جب کہ برآمدات کا دائرہ صرف روایتی شعبوں، جیسے ٹیکسٹائل تک محدود ہے۔

Advertisement

تجاویز اور اقدامات

انہوں نے تجارتی بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت کو فوری اقدامات تجویز کیے جن میں برآمدی فنانسنگ کے لیے پالیسی ریٹ میں کمی، برآمدکنندگان کو خطے کے مقابلے میں مسابقتی رکھنے کے لیے توانائی ٹیرف میں اصلاحات شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ایس ایم تنویر نے غیر ضروری درآمدات پر پابندی اور صنعتی خام مال کو ترجیح دینا، برآمدات میں تنوع لاتے ہوئے انجینئرنگ، آئی ٹی اور زرعی مصنوعات کے شعبوں کو فروغ دینا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور درآمدی متبادل صنعتوں میں سرمایہ کاری کو بھی تجویز کیا۔

حکومت سے اپیل

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ایکسپورٹ ایمرجنسی راؤنڈ ٹیبل طلب کرے تاکہ بیرونی کھاتوں کے بحران کو روکا جا سکے اور ایک پائیدار و مسابقتی تجارتی پالیسی فریم ورک تشکیل دیا جا سکے۔

ان کے مطابق تجارتی خسارہ اب محض ایک معاشی اعداد و شمار نہیں رہا بلکہ ایک قومی چیلنج بن چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر