
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج پھر زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نیا نرخ 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 4 ہزار 715 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 55 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 71 ڈالر پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 147 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 247 روپے اور 10 گرام چاندی 126 روپے بڑھ کر 4 ہزار 498 روپے کی سطح پر جا پہنچی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 51.60 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News