کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول 1 روپے 73 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 25 پیسے تک مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منظوری کی صورت میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 275.41 روپے سے بڑھ کر 277.66 روپے فی لیٹر ہوجائے گی جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 263.02 روپے سے بڑھ کر 264.75 روپے فی لیٹر مقرر ہوگی۔
تاہم، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں پر یکم نومبر سے عمل درآمد ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
