اوورسیز انوسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاکستان پر اظہار اعتماد سے متلعق رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 73 فیصد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پر مطئمن ہے۔
ایس آئی ایف سی کی کاوشوں نے پاکستان کوترقی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے نئے باب روشن کر دیے، سرمایہ کار دوست پالیسی کی بدولت پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا۔
او آئی سی سی آئی کے سروے 2025 کے مطابق مستقبل کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تین چوتھائی سے زائد بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان کوقابلِ اعتماد سمجھتے ہیں۔
سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 میں 73فیصد غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے موزوں قرار دیا جبکہ 2023 میں یہ شرح 61 فیصد تک ریکارڈ کی گئی تھی، یہ اضافہ معیشت میں بہتری، بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور پاکستانی روپے کے استحکام کی بدولت ممکن ہوا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مہنگائی کی شرح میں 37 فیصد سے4 فیصد تک نمایاں کمی بھی غیر ملکی سرمایہ کاری کے مثبت رجحان کا باعث بنی۔
او آئی سی سی آئی کے صدر یوسف حسین کے مطابق ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاری کے فروغ اور بین الحکومتی ہم آہنگی کے لیے ایک منظم طریقہ کار فراہم کیا۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں نے آئی ٹی، زراعت، توانائی، فارما اور برآمدی صنعت کو سرمایہ کاری کے لیے سب سے پرکشش شعبہ قرار دیا، تاہم غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد ملکی معیشت کو مزید دوام بخش رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
