اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کے لیے ہوجائیں تیار، کیونکہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کل بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
ذرائع کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں صارفین سے 8 ارب 41 کروڑ روپے اضافی وصولی کی منظوری طلب کی گئی ہے، تاہم یہ درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر 2025) سے متعلق ہے۔
دستاویزات کے مطابق کمپنیوں نے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 21 ارب 70 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کرنے کی اجازت مانگی ہے جبکہ آپریشنز اینڈ میٹیننس کے تحت 3 ارب 97 کروڑ 80 لاکھ روپے کی کمی کی استدعا کی گئی ہے۔
نیپرا سماعت کے بعد طے کیا جائے گا کہ فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کتنا اضافہ یا کمی ہوگی جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 89 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی، جس کا اطلاق اگست سے اکتوبر 2025 تک رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
