Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور میں بڑھتی اسموگ، صنعتوں کیخلاف سخت ایکشن لینگے ،کمشنر لاہور

Now Reading:

لاہور میں بڑھتی اسموگ، صنعتوں کیخلاف سخت ایکشن لینگے ،کمشنر لاہور
اسموگ

اسموگ

غیر معیاری ایندھن استعمال کرنے والی صنعتوں کیخلاف سخت ترین ایکشن لئے جانے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق شہر لاہور  میں بڑھتی ہوئی اسموگ  کے پیش نظر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر لاہور محمد عامر جان نے انسداد اسموگ کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔  اس اجلاس میں غیر معیاری ایندھن  استعمال کرنے والی صنعتوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لینے کا حکم  جاری کیا گیاہے۔

 اجلاس کے دوران کمشنر لاہور محمد عامر جان نے ڈویژن کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف موثر کاروائی نہیں ہورہی ہے ۔

کمشنر محمد عامر نے عدم اطمینان  کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری آر ٹی اے سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف قائم چیک پوسٹوں کی فہرست بھی طلب کرلی۔

 انھوں نے بتایا کہ اسموگ  کا ریجنل پہلو نہایت اہم ہے، انتظامیہ کو انسداد کیلئے اپنے حصے کا کام ہر صورت سوفیصد کرنا ہوگا انتظامیہ یا شہریوں کی غفلت صورتحال کو شدید متاثر کرسکتی  لہزا ڈی سیز  کے ذریعے اس پر فوری عملدرآمد کروایا جائے۔

Advertisement

کمشنر لاہور نے  واضح کیا کہ کوڑے ۔کچرے۔پتوں یا فصلوں کو آگ لگانے والوں کےخلاف سخت کاروائیاں کی جائیں گی اورانسداد سموگ کی جانب سے جاری کردہ  ہدایات کی خلاف ورزی  کرنے پر 1 ماہ میں 1 کروڑ 18 لاکھ روپے  تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔

 انھوں نے اجلاس میں مزید کہا کہ غیر معیاری ایندھن کے استعمال پر صنعتی یونٹس کیخلاف بھی سخت ترین ایکشن لیا جائے۔ علاوہ ازیں فہرستوں کے مطابق چیک پوسٹوں اور اسکواڈز کی کاروائیوں کو اچانک چیک کیا جائے گا۔

 کمشنرمحمد عامرجان نے شہر یوں سے تعاون کرنے اور انتظامیہ کا ساتھ دینےکی ہدایت دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اطلاع فراہم کرنے پر بروقت ایکشن لیا جائے گا۔

 لاہور میں منعقد اس اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سندس ارشاد،اے ڈی سی جی نازیہ موہل،اے سی جی عبدالسلام عارف،پی ایس او امیر علی،ڈی او ماحولیات علی اعجاز،اور تمام اےسیز  نے شرکت کی  تاہم ڈی سیز نے بزریعہ ویڈیولنک اس اجلاس میں شریک رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر