Advertisement
Advertisement
Advertisement

جسٹس امین الدین خان نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا

Now Reading:

جسٹس امین الدین خان نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا
justice-amin-uddin-khan

لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

حلف بردرای کی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی، جہاں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس امین الدین سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز رجسٹرار سپریم کورٹ اور سنیئر وکلاء نے شرکت کی۔

justice oath

واضح رہے کہ جسٹس شیخ عظمت سعید کی ریٹائرمنٹ کے بعد جوڈیشل کمیشن نے جسٹس امین الدین خان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی تھی،جسٹس امین الدین خان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد 16 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔

جسٹس امین الدین خان نے 1985 میں ماتحت عدالتوں میں پریٹکس شروع کی، جس کے بعد 1987 میں وہ لاہور ہائی کورٹ کے اور پھر 2001 میں سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ مقرر ہوئے۔

Advertisement

انہوں نے 2001 میں ملتان میں ظفر لا چیمبر میں شمولیت اختیار کی اور جج کے عہدے پر پہنچنے سے قبل تک وہ اسی قانونی فرم کے ساتھ کام کرتے رہے، بعد ازاں 2011 میں ان کا بینچ کے لیے تقرر ہوگیا۔

اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے میاں نثار احمد اور عمر عطا بندیال جیسے معروف وکلا کے ساتھ کام کیا۔

جسٹس امین الدین نے شہری معاملے کے ہزاروں کیسز کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے بہت سے فیصلوں کو سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر