سندھ ہائی کورٹ نے انتظار قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں نوجوان انتظارکے قتل کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت میں سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
عدالت نے کیس میں بری ہونے والے ملزم غلام عباس کی بریت کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔
سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دو پولیس اہلکاروں ملزم دانیال اور بلال کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی۔ ملزم طارق محمود، طارق رحیم، اظہر سمیت دیگر تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ عمر قید کے ملزمان پر فی کس 2 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق 19 سالہ نوجوان انتظار کو اے سی ایل سی کے اہلکاروں اور افسران نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ واقعہ 13 جنوری 2018 کو درخشان تھانے کی حدود میں رونما ہوا تھا۔
مقتول کے والد اشتیاق احمد کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
