Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق پیش رفت رپورٹ پیش

Now Reading:

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق پیش رفت رپورٹ پیش
اسموگ

 اسموگ کے تدارک سے متعلق پیش رفت رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ جسٹس شاہد کریم اسموگ  کے متعلق ہارون فاروق کی متفرق درخواست پر آج سماعت کریں گے۔

اسموگ کے تدارک کے لئے فیکٹریوں، گاڑیوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کی گئی کارروائی کو رپورٹ کا حصہ بنایا گیا۔ 10 سے 27 فروری تک پی ایس ایل کرکٹ میچوں کے لیے ٹریفک پلان کے انتظامات کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ماحولیات نے پنجاب بھر میں 8083 اینٹوں کے بھٹوں کو چیک کیا، 5 کروڑ 69 لاکھ سے زائد جرمانے کیے۔ اینٹوں کے بھٹے جدید ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کرنے پر 922  مالکان کے خلاف مقدمات درج، 55 گرفتار ہوئے۔ محکمہ ماحولیات کی جانب سے صوبہ بھر میں دھواں چھوڑنے والے 388 بھٹوں کو سیل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات نے پنجاب بھر میں 40 ہزار 454 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، 20 ہزار 671 کو وارننگ دی ہے۔ محکمہ ماحولیات نے پنجاب میں دھواں دینے والی گاڑیوں کو 83 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا اور1153 کو بند کیا گیا۔ دھواں دینے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

پیشرفت رپورٹ میں کہا گیا کہ محکمہ ماحولیات نے پنجاب بھر میں 4 ہزار 581 انڈسٹریل آفس کی انسپکشن کی۔ دھواں دینے والی 342 فیکٹریوں کیخلاف مقدمات، 142 افراد کو گرفتار، 608 انڈسٹریل یونٹس کو سیل کیا گیا۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک مینجنٹ سے متعلق 16 دسمبر کو اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں اسٹیک ہولڈر کمشنر، ہوم سیکریٹری، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، چیئرمین پی سی بی، ایس پی سیکیورٹی ایم ڈی سیف سٹی اور چیف انجینئرٹیپا شامل ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر