Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین نیب کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

Now Reading:

چیئرمین نیب کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کرپشن کی انکوائری نہ کرنے پر چیئرمین نیب کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

Advertisement

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق پیر کو توہین عدالت درخواست پرسماعت کریں گے۔

کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے 25 جنوری 2018 کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پرتوہین عدالت کی درخواست دائر کی۔

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ پرویز مشرف نے اربوں روپے کی زمین خود حاصل کی اور ہزاروں ایکڑ اراضی مختلف کنٹونمنٹس میں غیر قانونی طور پر الاٹ کی، پرویز مشرف نے اپنی کتاب میں اعتراف کیا کہ لاکھوں ڈالرز کے عوض پاکستانی شہریوں کو اغوا کر کے امریکیوں کے حوالے کیا۔

Advertisement

درخواست گزارنے کہا کہ سابق جنرل نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ ایک غیر ملکی سربراہ مملکت کی جانب سے ایک ارب امریکی ڈالر وصول کیے مگر اسے توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا گیا، پرویز مشرف کے خلاف نیب آرڈی نینس کے تحت کارروائی کے لیے 2013 میں 2اپریل، 10 اپریل اور 20 نومبر کو دستاویزی ثبوتوں کے ہمراہ شکایات بھجوائیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ 25 اپریل 2013 کو نیب نے کہا کہ پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے جی ایچ کیو سے رابطہ کیا جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے اس خط کو غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ ریٹائرڈ آرمی افسر کے خلاف نیب آرڈی نینس کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم کے باوجود نیب پرویز مشرف کے خلاف شکایت پر کارروائی نہیں کر رہا، عدالتی حکم عدولی پر چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر