Advertisement
Advertisement
Advertisement

میشاشفیع کے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کی وجوہات جاری

Now Reading:

میشاشفیع کے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کی وجوہات جاری
میشا شفیع

میشا شفیع

عدالت نے میشا شفیع کے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کی وجوہات جاری کر دیں۔ 

ضلع کچہری لاہور میں گلوکارعلی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر میشاء شفیع سمیت دیگر کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم علی گل پیر نے بری کرنے کیلئے کوئی وجہ بیان نہیں کی۔ چالان کے ساتھ پیش شد ڈیجیٹل میڈیا واضح کرتا ہے کہ ملزم نے مدعی کیخلاف ٹویٹر پر ہتک آمیز پوسٹس کیں۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ اگرچہ ملزم پر الزامات نے ابھی ثابت ہونا ہے مگر کیس کی پوری فائل بتاتی ہے۔ علی گل پیر نے الزامات کو رد نہیں کیا۔ ملزم علی گل پیر نے یہ بھی انکار نہیں کیا کہ اس نے آج تک وہ ٹوئٹر اکائونٹ استعمال نہیں کیا۔ ایف آئی اے تفتیش میں علی گل پیر کو قصور وار دے کر مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے۔

Advertisement

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ لینا غنی نے بھی بریت کیلئے شریک ملزم علی گل پیر کی طرح وجوہات نہیں بتائیں۔ ملزمہ لینا غنی نےعلی ظفر کیخلاف ٹویٹ شیئر کرنے کے الزام سے انکار نہیں کیا۔ ملزمہ لینا نے ٹوئٹر اکائونٹ استعمال کے الزام سے بھی انکار نہیں کیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمہ لینا غنی نے بریت کیلئے ایک بھی مضبوط وجہ بیان نہیں کی کہ جس پر عدالت غور کرے۔ لینا غنی نے کیس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے اس لئے اس پر ابھی مزید آبزرویشن نہیں دی جا رہی۔ میشاء شفیع اور ماہم جاوید نے کینیڈا اور امریکہ میں مصروفیات کے سبب حاضری سے مستقل استثنی مانگا تھا

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ملزمہ میشاء اور ماہم چالان پیش ہونے کے تقریبا ایک سال بعد عدالت میں پیش ہوئیں۔ 4 دسمبر 2021ء کو پہلی بار پیش ہو کر ہی ملزمائوں نے مستقل حاضری معافی کی استدعا کر دی۔ 31 جنوری 2022ء کو ملزمہ میشاء شفیع اور ماہم جاوید پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمہ میشاء شفیع اور ماہم جاوید اپنے خلاف کیس کے دفاع میں دسمبر 2021ء کے بعد سے پیش ہی نہیں ہوئیں۔ میشاء شفیع اور ماہم جاوید نے قانونی کارروائی کو مذاق بنا رکھا ہے۔ میشاء اور ماہم کی وجہ سے مقدمہ کا ٹرائل بری طرح متاثر ہوا ہے۔ میشاء شفیع اور ماہم جاوید اپنے رویے کی وجہ سے عدالت کے صوابدیدی ریلیف کی حقدار نہیں۔

عدالت نے عدم پیشی پر اداکارہ عفت عمر، حمنہ رضا کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے میشاء شفیع اور ماہم جاوید کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر