
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابقاسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جمعرات کو سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نااہلی کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت کی۔
عمران کے وکیل علی ظفر، الیکشن کمیشن کے وکلا اور مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے آغاز پر پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے کوئی کارروائی کرنے سے روکا جائے۔
علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ ای سی پی نے پی ٹی آئی سربراہ کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کی شکایت جمع کرائی۔ وکیل نے مزید کہا کہ کمیشن نے عمران کو ان کی پارٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے بھی کارروائی شروع کر دی ہے۔
اس پر ای سی پی کے نمائندے نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں تو عدالت نے پہلے ہی روک رکھا ہے ہم کوئی کاروائی آگے نہیں بڑھا رہے۔
چیف جسٹس فاروق نے ریمارکس دیئے کہ عدالت اس کیس کا جلد فیصلہ کرے گی۔
جس پر جج نے کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News