Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیٹے اور بہو کے خلاف 74 سالہ ماں کا کیس ترجیحی بنیاد پر سننے کا حکم

Now Reading:

بیٹے اور بہو کے خلاف 74 سالہ ماں کا کیس ترجیحی بنیاد پر سننے کا حکم
سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے بزرگ شہری کے باعث کیس کو فائل کورریڈ کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گھرسے بے دخل کرکے گھر پر مبینہ قبضے کے تنازع کے معاملے پر 74 سالہ بزرگ ماں نے بیٹے اور بہوکے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے 74 سالہ ماں کا کیس ترجیحی بنیادوں پر سننے کی استدعا منظورکرتے سماعت دو ہفتے بعد مقرر کر دی۔

عدالتِ عالیہ نے بزرگ شہری کے باعث کیس کو فائل کورریڈ کرنے کا حکم دے دیا۔

74 سالہ خاتون کے وکیل جی ایم کورائی ایڈووکیٹ نے مؤقف پیش کیا کہ میری مؤکلہ پر بہو نے دو مار حملہ کیا، بیٹا اور بہو ڈیفنس 5 فائیو میں واقع گھر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میری مؤکلہ ڈیفنس 5 کے گھرکی قانونی مالکن ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ماں کو سننے کے بعد بیٹے اور بہو کو گھر خالی کرنے کا حکم دیا۔

بزرگ خاتون کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ بیٹے اور بہو نے ڈی سی کے فیصلے کو سیشن عدالت میں چینلج کیا۔ سیشن عدالت نے بیٹے اور بہو کے مؤقف کو رد کیا، اب بیٹے اور بہو نے سیشن عدالت کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

جی ایم کورائی ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ بیٹے کامران احمد اور بہو تحمینہ کا کیس مسترد کیا جائے اورمیری مؤکلہ بزرگ شہری ہے، ترجیحی بنیادوں پر کیس سنا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر