Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Now Reading:

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کرنے کے بیان پر شیخ رشید کے خلاف مقدمے میں محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

فیصلے کے مطابق عدالت نے پراسیکیوٹر کی 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

سماعت کی تفصیلات:

آصف زرداری پر عمران کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بیان پر درج مقدمے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت پیش کیا گیا۔

Advertisement

سماعت شرروع ہونے سے قبل شیخ رشید نے جج کے سامنے اپنی ہاتھون ر لگی ہتھکڑی کھلوانے کی درخواست کی  اور کہا کہ میں 16 دفاعی وزیر رہا ہوں۔

بعدازاں پولیس کی جانب سے شیخ رشید کی ہتھکڑی عدالت میں کھول دی گئی اور پراسیکوٹر عدنان نے کمرہ عدالت میں شیخ رشید کے خلاف درج مقدمے کا متن پڑھ کر سنایا۔

اس موقع پر شیخ رشید نے کمرہ عدالت میں وکالت نامہ پر دستخط کیئے اور باقاعداہ طور پر سماعت کا آغاز کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید گرفتار

سماعت کے آغاز پر جج نے استفسار کیا کہ مجھے مقدمہ میں وہ جملہ دکھائیں جہاں دفعہ 120 لگتی ہے جس پر پراسیکوٹر عدنان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید آصف زرداری کے خاندان کے لیے خطرہ پیدا کر رہے۔

انہوں نے بتایا کہ شیخ رشید نے بیان دیا کہ آصف علی زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی اور ان کو دفعات کے مطابق 7 سال قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔

Advertisement

پراسیکوٹر عدنان کا کہنا تھا کہ اس بیان کے ذریعے عمران خان اور آصف زرداری کی جماعتوں میں اشتعال پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر گلے کاٹنے پر آجاتے ہیں تاہم آصف زرداری اور ان کے خاندان کو جان کا خطرہ ہے۔

جسمانی ریمانڈ کی استدعا:

اس موقع پر پراسیکوٹر عدنان کی جانب سے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی گئی جس پر جج نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آصف زرداری نے آپ کو بتایا ہے کہ ان کو خطرہ ہے؟

جج کے سوال پر پراسیکوٹر عدنان  نے جواب پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے خود بیان دیاہے اور اب ان کا وائس میچنگ ٹیسٹ ایف آئی ائے سے کروانا ہے، ان کا فوٹوگرامیڑک ٹیسٹ درکار ہے اور عمران خان کے خلاف سازش کے بیان کے حوالے سے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹرائل میں فوٹوگرامیڑک ٹیسٹ اور وائس میچ ٹیسٹ ضروری ہوگا جس کے بعد پراسیکوٹر عدنان نے دلائل مکمل کرلیے، ۔

Advertisement

بعدازاں شیخ رشید کے وکیل عبد الرازق نے دلائل دینا شروع کئے اور بتایا کہ سیاسی انتقام لینےکا موسم چل رہاہے اور شیخ رشید کا نشانہ بنایاگیا، رات کو اٹھ بجے شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ہائیکورٹ کے آرڈر کی خلاف وزری کرتے ہوئے شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور ہائیکورٹ کے آرڈر کی دن دہاڑے دھجیاں اڑائی گئیں۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید نے انفارمیشن دی اور انہی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ پولیس کو آصف علی زرداری کو پولیس اسٹیشن بلانا چاہیےتھا کیونکہ ان پر الزام ہے۔

عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس پروگرام کا ٹرانسکرپٹ ہے جس کا جواب دیتے ہوئے پراسیکیوٹر عدنان کا کہنا تھا کہ پروگرام کے ٹرانسکرپٹ کیلئے پیمرا سے رجوع کیا ہے۔

اس موقع پر شیخ رشید کے وکیل کا کہنا تھا کہ گروپوں میں اشتعال پھیلانے کی دفعہ لگی، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا تو نام نہیں لیا، انہوں نے صرف آصف زرداری کا نام لیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی شیخ رشید کی گرفتاری پر شدید مذمت

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں روز ایک دوسرے پر تنقید کرتی ہیں اور ایسے مقدمات ہوتےرہےتو کوئی سیاستدان بات نہیں کر پائےگا۔

ان کا کہنا تھاکہ شیخ رشید نے صِرف کمنٹ کیا اور ان کے بیان سے عوام میں کوئی خوف و ہراس نہیں پھیلا لیکن شیخ رشید پر ریاست کے خلاف شہریوں کو اکسانے کی دفعہ لگی ہے۔

اس موقع پر شیخ رشید کے وکیل نے مقدمے میں لگی تینوں دفعات کی مخالفت کردی اور کہا کہ کسی شہری کو حق نہیں کہ کسی مشہور شخصیت کے خلاف ایسے پرچہ درج کروا دیاجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت یا متعلقہ سرکاری ملازم صرف مقدمہ درج کروا سکتا ہے اور یہ پیپلز پارٹی کا کارکن مدعی مقدمہ ہے، آصف علی زرداری مدعی مقدمہ نہیں جبکہ 505 اور 153 کی دفعات کے تحت صرف وفاقی حکوت یا صوبائی حکومت درج کرواسکتا ہے، کوئی عام شہری ان دفعات کے تحت مقدمہ درج نہیں کروا سکتا۔

اس موقع پر شیخ رشید کے وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ افسوس کی بات ہے ہائیکورٹ کے آرڈر کے باوجود شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔

انہوں نے کہا کہ  جس نے سابق وزیراعظم کے خلاف سازش کو پوائنٹ آؤٹ کیا انہیں کے خلاف تفتیش کی جارہی، پراسیکیوشن ہر کیس کے اندر بغاوت کی دفعہ لگا دیتےہیں، اتنے نالائق ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے شہریوں کو نہیں کہاکہ ریاست کے خلاف کھڑے ہوجاؤ اور شیخ رشید کے خلاف لگائےگئے الزامات پر کہیں وجوہات کا زکر نہیں، پراسیکیوشن صرف شیخ رشید بیان ریکارڈ کرنے پر جسمانی ریمانڈ مانگ رہی ہے جبکہ بیان ریکارڈ کرنے پر جسمانی ریمانڈ منظور نہیں کیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر انتظار پنجوتھا کا انڈین کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا اور کہا کہ انڈیا میں مسلمانوں کے قتل پر بھی یہ دفعات لاگو نہیں ہوتی ہیں لیکن ہماری ملک میں انہیں دفعات پر مقدمات درج ہو رہے ہیں۔

بعدازاں شیخ رشید کے وکیل انتظار پنجوتھا نے بھی شیخ رشید کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کر دی۔

دوسرا سماعت شیخ رشید نے کہا کہ مجھے عمران خان نے کہاکہ الیکشن مہم میں سامنے نکلوں لیکن میرا تجزیہ ہے کہ انتخابات سے قبل عمران خان کو نااہل یا جیل میں بھیجنے کا پلان کیا جارہے ہیں اور عمران خان کو زہر بھی دیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر بیان دینا ایک طرح سے میری تنخواہ بھی ہے اور میں نے چند عرصہ قبل ہی سوشل میڈیا شروع کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجھ سے پوچھا جارہا ہے کہ عمران خان نے تم سے کیا انفارمیشن شئیر کی، عمران خان نے کہا کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ آصف زرداری انہیں مارنا چاہتا ہے اور میں نے کہا کہ عمران خان کے پاس آصف علی زرداری کے خلاف ثبوت ہیں ۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے بار بار کہا کہ آصف علی زرداری مجھ پر حملہ کروانا چاہتا ہے اور عمران خان نے جو کہا میں اس کو درست سمجھتا ہوں۔

بعدازاں شیخ رشید نے عدالت کے سامنے اپنا بیان مکمل کرتے ہوئے بیٹھنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے شیخ رشید کو کمرہ عدالت میں موجود کرسی پر بیٹھنے کی اجازت دے دی۔

تمام دلائل کو سننے کے بعد شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر