ملک کو دہشتگردی سے زیادہ اس حکومت نے نقصان پہنچایا ہے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کل سماعت کریں گے۔
خیال رہے کہ توہین عدالت کی درخواست شیخ رشید احمد کے بھتیجے راشد شفیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے گزشتہ روز شیخ رشید کو پولیس طلبی کا نوٹس معطل کیا، عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا اور انہیں رات گئے گرفتار بھی کر لیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ پولیس نے سابق وزیر کو گرفتار کر کے عدالتی احکامات کی واضح خلاف ورزی کی۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید گرفتار
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
