چیئرمین پی ٹی آئی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن فرخ فرید بلوچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 2 مقدمات کی سماعت کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی اپنے وکلاء شیر افضل مروت اور سلمان صفدر و دیگر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
اس کے علاوہ تھانہ کوہسار کے مقدمے میں نامزد چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی عدالت پیش ہوئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ہم کل ملا کر 7 اور شہزاد ٹاؤن کے دو مقدمات میں شاملِ تفتیش ہوئے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج پیش ہونا ہے، 9 نئے کیسز ہیں۔
وکیل شیرافضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ آج ہائیکورٹ میں تقریباً 16 کیسز میں پیش ہونا ہے، جس پر جج فرخ فرید نے کہا کہ چھوٹا سا کیس ہے، دیگر کیسز چھوڑ کر یہاں آئے ہیں۔
وکیل سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی کہ 19 جولائی تک سماعت ملتوی کردیں۔
عدالت نے دو مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت 19 جولائی تک منظور کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
