دہشتگردی مقدمات؛ چیئرمین پی ٹی آئی ودیگر ملزمان آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب
جوڈیشل کمپلیکس حملہ ودیگر دہشتگردی کے 5 مقدمات میں طلبی کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنما پیش نہ ہوئے، انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ ودیگر دہشتگردی کے 5 مقدمات میں طلبی کے کیس کی سماعت کی۔
وکیل سردار مصروف نے عدالت سے کہا کہ ہمیں کل رات کو میڈیا سے پتہ چلا، کوئی آئندہ تاریخ مقرر کر دیں، کوئی ایک تاریخ مقرر کردیں تاکہ عدالت میں پیش ہو سکیں۔
جج نے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میں جب طلب کروں آپ سب نے پیش ہونا ہے، میں چاہتا ہوں ان کیسز کو نمٹایا جائے، کیسز کے شواہد ریکارڈ کرکے نمٹایا جائے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کو دوبارہ طلب کر لیا۔
عدالت نے تھانہ رمنا میں درج دو مقدمات میں سماعت 13 جولائی، تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ کی سماعت 14 جولائی، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدم 20 جولائی اور تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
