Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر فریقین سے جواب طلب

Now Reading:

شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر فریقین سے جواب طلب
شیریں مزاری، اسلام آباد ہائیکورٹ

شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے پر فریقین سے تین دن تک جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپکو کیسے معلوم ہوا کہ شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا؟ کیا آپ کو وزارت داخلہ کا کوئی آرڈر موصول نہیں ہوا؟

شیریں مزاری کے وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس دوبارہ سماعت کیلئے جلد مقرر کیا جائے۔

Advertisement

جسٹس طارق جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ تین دن میں جواب طلب کر لیا ہے اس سے جلدی کیا ہو گا؟ متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہو کر بتا دیں گے کہ نام ای سی ایل میں ہے یا نہیں، اگر نام ای سی ایل میں ہوا تو ان سے وجہ معلوم کر لیں گے، جو ریکارڈ آپ نے لگایا اس کے مطابق تو شیریں مزاری کا نام موجود نہیں۔

Advertisement

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 172 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں، جس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ آپکا نام میڈیا رپورٹس میں بھی نہیں تو پھر کیسے معلوم ہو گیا؟ قانون کے مطابق آپکو پتہ چل جائے گا کہ نام ای سی ایل پر ہے یا نہیں۔

شیریں مزاری کے وکیل نے مزید کہا کہ یہاں آج کل قانون کے مطابق تو کچھ ہو ہی نہیں رہا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس سے متعلق وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے تین دن تک جواب طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی تھی جس میں سیکریٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو فریق بنایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل حکومت کی جانب سے شیریں مزاری سمیت پی ٹی آئی کے متعدد موجودہ اور سابق رہنماؤں و قائدین کے نام ای سی ایل ڈالے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی کااحتساب عدالت کےفیصلےکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع
مخصوص نشستیں نہ ملنے کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل
سائفر کیس سے متعلق سماعت 8 مئی تک ملتوی
سپریم کورٹ کا عدلیہ میں مداخلت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ
ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
پرویزالٰہی کی گرفتاری کا معاملہ؛ آئی جی اسلام آباد کو پیشی کے لیے حتمی مہلت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر