Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

“9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک اور شرمناک دن ہے”

Now Reading:

“9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک اور شرمناک دن ہے”

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وہ لمحات یاد کرکے ہر محب وطن پاکستانی کا دل خون کے آنسو روتا ہے، ایک “سیاسی انتہا پسند گروہ” نے افواج پاکستان پر چڑھائی کرنے کی منظم سازش کی۔

 انہوں نے کہا کہ 9 مئی پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش تھی جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہے، فوجی تنصیبات پر منظم پلاننگ سے حملے پاک فوج کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی سازش تھی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہداء کے مجسموں کو جلایا گیا یادگاروں کی توہین کی گئی، پوری دنیا میں مہذب قومیں اپنے شہداء کو ماتھے کا جھومر سمجھتی ہیں،  لیکن انتہا “سیاسی پسندوں کے گروہ” نے پاکستانی قوم کے فخر شہداء کے مجسموں کو بے دردی سے جلایا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہداء کی تذلیل اصل میں ان کے ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی توہین کے مترادف ہے، ایک سال بعد بھی نو مئی کے کرداروں اور سہولت کاروں کو سزائیں نہ ملنا نظام عدل پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، ہزاروں کی تعداد میں ویڈیو، تصویریں اور آڈیو کالز بطور ثبوت موجود ہیں، اس کے باوجود ایک بھی عدالت نے کسی شرپسند کو سزا نہیں سنائی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے لواحقین عدالتوں کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ نو مئی کے ملزمان کو کب کیفر کردار تک پہنچایا جاتا ہے، جب تک نو مئی کے ملزمان کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علی امین گنڈاپور گورنر والے معاملے میں حق پر ہیں، عمر ایوب
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
ملتان این اے 148 ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے سید علی قاسم نے میدان مار لیا
بلوچستان نے کرغستان میں طلبہ کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر