
فواد چوہدری کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف درخواست مسترد
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے آغاز پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن میں فواد چوہدری کیخلاف توہین کمیشن کی کارروائی جاری ہے، جس پر جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ ہائیکورٹ نے آرڈر کیا ہے کہ توہین کمیشن کی کارروائی جاری رہے گی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے کمیشن کو حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے، جو بھی ہے وہ بھی عدالت ہے، آپ کو نوٹس جاری ہوئے ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وجہ ہے کہ آپ کو وہاں ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہو رہے؟ آپ نے تو ہائیکورٹ کے آرڈر کی بھی خلاف ورزی کی ہے، وکیل نے جواب دیا کہ ہم اُسی دن اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کونسا کراچی میں ہے، ہائیکورٹ سے وہاں چلے جاتے، آپ نے ہائیکورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کی ہے، کمیشن میں پیش نہیں ہو رہے۔
فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عدم حاضری پر فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو 20 جولائی تک الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا اور کہا کہ آپکے وارنٹ گرفتاری معطل کر رہے ہیں کمیشن کے سامنے پیش ہوں اور اگر کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے تو توہین عدالت کی کارروائی شروع کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News