Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائفرتحقیقات؛ چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے طلبی کیخلاف دیا گیا حکم امتناعی واپس

Now Reading:

سائفرتحقیقات؛ چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے طلبی کیخلاف دیا گیا حکم امتناعی واپس
لاہور ہائیکورٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف سائفر کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے طلبی کے خلاف دیا گیا حکم امتناعی واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر تحقیقات افشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی روکنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ حکومت پاکستان کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخوست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سربراہ پی ٹی آئی کے خلاف افشل سیکریٹ سروس ایکٹ 1923کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے آئینی اختیار استعمال کیا اور ایف آئی اے کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا۔

درخوستگزار نے کہا کہ ایف آئی اے نے سائفر تحقیقات کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کو 30 نومبر کو طلبی کا نوٹس دے دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے حقائق چھپا کر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

Advertisement

وفاقی حکومت کے وکیل نے اپنے موقف میں کہا کہ عدالت نے وفاقی حکومت کا موقف سنے بغیر ایف آئی اے نوٹس پر عمل درآمد معطل کر دیا۔ عدالت کے اس فیصلے سے ایف آئی اے تفتش رک گئی۔

درخوست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اپنے دیے گیے 6 دسمبر 2022کے حکم امتناعی کو واپس لے اور پی ٹی آئی چیئرمین کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے۔

Advertisement

جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی حکومت کی حکم امتناعی واپس لینے کی درخواست منظور کرلی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو دیا گیا حکم امتناعی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر